Home / Featured / حریم شاہ نے مفتی کو تھپڑ مار دیا۔ مفتی صاحب عبدالقوی اچانک ہڑ بڑا اٹھے۔۔
Mufti

حریم شاہ نے مفتی کو تھپڑ مار دیا۔ مفتی صاحب عبدالقوی اچانک ہڑ بڑا اٹھے۔۔

معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو خاتون کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہیں اور وہ بس اچانک ہڑ بڑا اٹھتے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ تھپڑ مارنے کی وجوہات بھی تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں جبکہ اس حوالے سے مفتی قوی کا فی الحال ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ تھپڑ مارنے والی خاتون حریم شاہ ہیں۔

https://web.facebook.com/DawnNews/videos/3624612804291875

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی نے گندی گندی باتیں کی ہیں جو ریکارڈ کی گئی ہیں، ان کی گفتگو نازیبا اور گھٹیا تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اور میری دوست بیٹھے ہوئے بات کررہے تھے اور انہوں نے گھٹیا اور دو نمبر باتیں شروع کردیں۔
حریم شاہ نے بتایا کہ مفتی قوی گزشتہ روز سے غلط قسم کی حرکتیں کررہے تھے جس پر میں نے مشکل سے برداشت کیا ہوا تھا اور صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو دوست کے ساتھ مل کر ان کو تھپڑ مارا۔

حریم شاہ نے مزید بتایا کہ میری دوست عائشہ اور میں بیٹھے ہوئے تھے ، انہوں نے بدتمیزی کی جس پر انہیں مارا اور اس پر کوئی رنج و ملال نہیں ہے جبکہ مفتی قوی جیسے مردوں کو سزائیں دیں تو ملک میں ریپ نہ ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ مفتی قوی سے ان کے کوئی تعلقات نہیں تھے ۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا ہے۔

بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔

اس حوالے سے مفتی قوی کا کہنا ہے کہ ایک ٹی وی پروگرام کیلئے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایاگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔

About threenewz

Check Also

Pakistan-super-League-2021

HBL PSL 6 – Pakistan Super League 2021

he Pakistani Super League 2021 is back and the fans are finally able to see ...

Discussion & Feed Back:
If you want to ask any question from us or with other students, please participate in discussion sectionor email on

Got Something To Say:

Your email address will not be published. Required fields are marked *