Home / News / انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

بالا آخر آگیا وہ لمحہ جس کا شائقین کرکٹ کو بے چینی سے انتظار تھا، جی ہاں پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کے انعقاد سے متعلق بے یقینی کی فضا اپنے اختتام کو پہنچی، سیزن کے بقیہ
پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کے انعقاد سے متعلق بے یقینی کی فضا اپنے اختتام کو پہنچی، سیزن کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، ایونٹ کےبقیہ میچز کا آغاز نو جون سےابوظبی میں ہوگا۔

پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کےدرمیان ہوگا، چیمپئن ٹیم کراچی کنگز اپنا پہلا میچ دس جون کو ملتان سلطانز سےکھیلےگی، چودہ جون کو کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی، پندرہ جون کو دفاعی چیمپئن کراچی کنگز پشاور زلمی سے ٹکرائے گی ،سترہ جون کو کراچی کنگز لاہور قلندرز سے مقابلہ کرے گی۔

لیگ میں چھ ڈبل ہیڈرز شامل ہیں ، پہلا ڈبل ہیڈر11جون کو ہوگا، دوسرا ڈبل ہیڈر14، تیسرا15 ، چوتھا 17 ،پانچواں 18 جون کو ہوگا۔

ایونٹ کا کوالیفائر اور پہلا ایلمنیٹر21جون کوکھیلاجائےگا، دوسرا ایلمنیٹر22جون کوہوگا جبکہ پی ایس ایل سیزن کا فائنل 24جون کو کھیلا جائے گا۔

psl fixture 2021

About threenewz

Check Also

Pakistan-super-League-2021

HBL PSL 6 – Pakistan Super League 2021

he Pakistani Super League 2021 is back and the fans are finally able to see ...

Discussion & Feed Back:
If you want to ask any question from us or with other students, please participate in discussion sectionor email on

Got Something To Say:

Your email address will not be published. Required fields are marked *